ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کم از کم آمدنی کی منصوبہ بندی پر چدمبرم نے کہا، ملک کی ترقی میں انقلابی آغاز ہوگا

کم از کم آمدنی کی منصوبہ بندی پر چدمبرم نے کہا، ملک کی ترقی میں انقلابی آغاز ہوگا

Wed, 27 Mar 2019 20:26:07    S.O. News Service

چنئی ، 27 مارچ(آئی این ایس انڈیا)  کانگریس صدر راہل گاندھی کے 72 ہزار روپے سالانہ دینے کے اعلان کے بعد سے کانگریس اسے زور شور سے تشہیر میں جٹ گئی ہے۔سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے چنئی میں پریس کانفرنس کر کانگریس کے کم از کم آمدنی کی ضمانت اسکیم کو ملک کی ترقی میں انقلابی قدم بتایا۔چدمبرم نے کہا کہ اس سے ملک کے 5 کروڑ خاندانوں اور 25 کروڑ لوگوں کو فائدہ ملے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اسکیم پر تنقید کرنے والے تعصب میں مبتلا لوگوں کے سوالات کا جواب نہیں دیں گے۔پی چدمبرم نے کہا کہ 21 ویں صدی میں ہر حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ملک کے سب سے غریب لوگوں کو آگے لے جانے کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم 20فیصد آبادی کی شناخت کریں گے اور ایسے 5 کروڑ خاندانوں کو اس اسکیم سے فائدہ ملے گا، 5 کروڑ خاندان کی بنیاد پر تقریباََ25 کروڑ آبادی کو اس منصوبے سے فائدہ ملے گا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے اس منصوبہ کو سرکاری خزانے پر بڑا بوجھ اور قابل عمل بتانے کے الزام پر چدمبرم نے کہاکہ میں صرف وزیر خزانہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ملک کے سب سے کم طبقے سے آنے والے لوگوں کے لئے انصاف (کم از کم آمدنی کی ضمانت) کا حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔پہلے وہ میرے سوال کا جواب دیں، اس کے بعد میں ان کے سوال کا جواب دوں گا۔بی جے پی پر عوام کے اعتمادکوتوڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے نوٹ بندي اور جی ایس ٹی کے فیصلوں پر سوال اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندي اور جی ایس ٹی کو بی جے پی نے ترقی کے لئے انقلابی اقدام بتایا تھا۔بی جے پی کو اس ملک کے عوام کی ترقی کی رفتار کو پیچھے لے جانے لوگوں جعلی خواب دکھانے کے اور ان کو توڑنے کے لئے یاد کیا جائے گا۔


Share: